اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے دو تجزیہ کاروں نے ایرانی رہنما کی تشییع کو اسلامی جمہوریہ کی طاقت اور اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا۔ امریکی جامعہ میں پروفیسر مہرداد بروجردی نے کہا کہ آیت اللہ خمینی کے جنازے میں تقریباً ایک کروڑ افراد کی شرکت کا ذکر کیا جاتا ہے، جبکہ موجودہ تشییع میں دو کروڑ افراد کی موجودگی کی بات کی جا رہی ہے، جو ان کے بقول داخلی اور خارجی سطح پر اسلامی جمہوریہ کے اقتدار کی عکاس ہے۔
سیاسی تجزیہ کار فرزین کلباسی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تشییع، خصوصاً عراق میں اس کے انعقاد، سے ایران کے سرحدوں سے باہر اثر و نفوذ کی گہرائی اور اس کی علاقائی قوت کا اظہار ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ